آر پی او اور سی پی او شہر میں چوری و ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کا نوٹس لیں،شہر یارریاض
راولپنڈی( اپنے سٹاف رپورٹر سے)تحریک انصاف کے رہنماء سابق ایم پی اے شہر یارریاض نے شہر میں چوری و ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آر پی او اور سی پی او کو نوٹس لینا چاہیئے اگر صورتحال یہی رہی تو عوام سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہوجائینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پبلک سیکریٹیریٹ صدر میں پی ٹی آئی یوسی4 کے صدر راجہ مدثر،یوسی8 کے صدر طارق یوسف زئی،راجہ عمران ،عبدالرشید،شاہد انجم،حاجی طارق کی قیادت میں ڈھوک مٹکال اور فوجی کالونی پیرودھائی کے وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا،وفد نے شہر یارریاض کو فوجی کالونی،ڈھوک مٹکال اورڈھوک حسو میں چوری و ڈکیتی کی وارداتوں سمیت جرائم کی بڑھتی ہوئی صورتحال سے آگاہ کیا اور کہا کہ عوام عدم تحفظ کا شکار ہیں اگر پولیس نے شہریوں کو تحفظ فراہم نہ کیا تو ہم پیر ودھائی روڈ اور آئی جے پرنسپل روڈ بلاک کرنے پر مجبور ہوجائینگے دریں اثناء شہر یارریاض کی پی ٹی آئی میں شمولیت پر راجہ سلیم آغا،ملک عبدالکریم،محمد نواز،راجہ ندیم،راجہ عمران اور عبدالرشید نے انہیں گلدستہ پیش کیا اور مبارکباد بھی دی۔