شنگھائی تعاون تنظیم پاکستان سمیت دیگر ممالک کے مفادات کو تحفظ دے گی: چینی ذرائع
بیجنگ (آئی این پی)شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او ) کی بدولت اپنی سماجی و اقتصادی ترقی کو فروغ دینے کے علاوہ اپنے اہم مفادات کے تحفظ کیلئے پاکستان اور دوسرے ممالک کو مدد ملے گی ۔بیجنگ کے سرکاری ذرائع کے مطابق ایس سی او کو امن و استحکام کو فروغ دینے کیلئے موثر علاقائی پلیٹ فورم کے طور پر ترقی دی جا رہی ہے ۔یہ مشترکہ ترقی کا وسیلہ ہو گا۔چین امسال جنون میں سنگ ڈونگ شعبے کے ساحلی شہر چینگ ڈوائو میں ایس سی او پی سربراہی کانفرنس مرتب کریگا۔چین کی وزارت خارجہ کی خاتون ترجمان ہواچن ژینگ نے کہا کہ یہ تنظیم یقینا علاقائی اور بین الاقوامی امور میں اہم کردار ادا کریگی۔خاتون ترجمان کے مطابق ایس سی او کے رکن ممالک کے وزراء خارجہ نے ایک اجلاس میں اس امر سے اتفاق کیا ہے کہ وہ تمام بنی نو انسان کیلئے مشترکہ مستقبل والی برادی اور باہمی اعتماد ،برابری ،انصاف اور مساوی تعاون پر مشتمل بین الاقوامی تعلقات کی نئی قسم کی تعمیر اور بڑے پیمانے پر استحکام و باہمی اعتماد میں اضافہ کرینگے اور تعاون کو فروغ دیں گے ۔