مخالفین مسلم لیگ ن کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے خائف ہیں
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) سابق وزیراعظم نواز شریف عوام کے دلوں پر حکمرانی کررہے ہیں نیب کے الزامات باعث تشویش ہیں۔ مخالفین نواز شریف اور مسلم لیگ ن کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے خائف ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے رہنما اور چیئرمین یوسی 46 حفیظ الرحمٰن ٹیپو نے احتساب عدالت کے باہر نواز شریف سے اظہار یکجہتی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ کارکردگی کی بنیاد پر آئندہ الیکشن بھاری اکثریت سے جیت کر حکومت بنائے گی۔ جھوٹے مقدمات اور جیلوں سے گھبرانے والے نہیں۔ مخالفین کی تمام سازشیں عوام الیکشن میں ناکام بنا دیں گے۔