کویت: چودھری غفور سے ملاقات بے رحم دشمن نہیں چاہے گا دوستی بڑھے تعاون کرنا چاہیے: ایرانی سفیر
کویت سٹی ( عبدالشکور ابی حسن سے) منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن چوہدری عبدالغفور خان نے پاکستان میں متعین ایران کے سفیر مہدی ہنردوست سے ملاقات کی۔ مہدی ہنر دوست نے کہا کہ پاکستان ہمارا انتہائی اہم اور برادر ملک ہے اور ہمارے درمیان انتہائی خوشگوار تعلقات ہیں لہذا ہمیں ایک دوسرے کے ساتھ ہر شعبے میں تعاون کرنا چاہیے اور ہمارا مشترکہ دشمن یہ کبھی نہیں چاہے گا کہ ہمارے درمیان دوستی بڑھے کیونکہ ہمارا دشمن بے رحم ہے۔ جبکہ ہمارے اسلامی اقدار مشترک ہیں اور ہمارے درمیان کسی قسم کا تنازعہ اور رکاوٹ نہیں ہے۔ سیاحت کے فروغ سے لوگوں کو روزگار ملتا ہے اور اگر ہم نے اس سلسلے میں کسی ایک بندے کو بھی روزگار مہیا کیا یا کسی قسم کی مدد پہنچائی تو سمجھیں کہ ہم کامیاب ہیں۔ اس پر چوہدری عبدالغفور خان نے ان کا شکریہ ادا کیا اور اپنے طرف سے نیک تمناؤں اور روابط بڑھانے کا یقین دلایا کہ میں بحیثیت بھائی آپ کے ساتھ ہر ممکن تعاون کیلئے تیار ہوں۔