دبئی میں سحری ڈرون کے ذریعے مساجد پہنچانے کا انتظام
دبئی(این این آئی) دبئی فروغ معاشرہ ادارے نے رمضان المبارک کے دوران سحری ڈرون کے ذریعے مساجد اور اطراف کے مقاما ت پر پہنچانے کا عزم ظاہر کردیا۔10 فیصد سحری ڈرون کے ذریعے ہی مہیا ہوگی۔ یہ سہولت دبئی فروغ معاشرہ ادارے کے نوجوانوں نے پیش کرنے کا پروگرام بنایا ہے۔