ایشیئن سنوکر چیمپیئن شپ ،محمد بلال اور بابر مسیح کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
اسلام آباد ( سپورٹس رپورٹر) ایران کے شہر تبریز میں جاری 34ویں ایشئین سنوکر چیمپئن شپ 2018ء میں پاکستانی کیوئسٹ بابر مسیح اور محمد بلال نے پری کوارٹر فائنل میچز جیت کر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ محمد آصف اور محمد ماجد علی کو پری کوارٹر فائنل کھیلنے کیلئے لاسٹ24کا رائونڈ بھی کھیلنا پڑا مگر بدقسمتی سے محمد آصف اور محمد ماجد علی پری کوارٹر فائنل رائونڈ میںعراق اور میانمار کے کھلاڑیوں سے ہار گئے۔جمعراتکو کھیلے گئے پہلے پری کوارٹر فائنل میں پاکستان کے بابر مسیح نے ایران کے سیاو ووش کو 4-1سے شکست دی اس میچ کی خاص بات بابر مسیح کی120کی شاندار سنچری بریک تھی ۔ انہوں نے گذشتہ روز بھی130کی سنچری بریک کھیلی تھی۔ دوسرے پری کوارٹر فائنل میں محمد بلال نے میانمار کے کو ہیٹٹ کیخلاف کن فریم جیتنے میں کامیاب ہو گئے اس طرح انہوں نے یہ میچ4-3سے جیت کر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔کوارٹر فائنل میچزبیسٹ آف نائن فریمز پر کھیلے جائیں گے۔