لیثر ڈپلومیٹک لیگ کی اختتامی تقریب کا اسلام آباد کلب میں انعقاد
اسلام آباد ( سپورٹس رپورٹر) لیثرر ڈپلومیٹک لیگ کی اختتامی تقریب کاانعقاداسلام آباد کلب میں انعقادہوا۔ جس میں سوئیڈن کی سفیر انگرڈ جانسن ، سفیر ناروے ایمبیسی ٹوری نیڈریڈو،سفیر ڈنمارک ایمبیسی رالف ھولمبو، ڈپٹی ہیڈ آف مشن برازیل رومولو نیوس، ڈپٹی ہیڈ آف مشن سپین چوکی مسولی،بلگیریا کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن کرم اوچھرو سمیت دیگر ممالک کے سفارت کاروں سمیت سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی ۔ لیثرر لیگز کے زیر اہتمام ڈپلومیٹک لیگ اسلام آباد میں تین ماہ جاری رہی جس میں 8سفارت خانوں کی ٹیموںنے شرکت کیسعودی عرب کی دونوں ٹیمیں ‘A’اور‘B’نے بالترتیب پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کی۔اختتامی تقریب میں ونر اور رنر اپ ٹیموں کے کپتانوں میں ٹرافی کے علاوہ خصوصی انعامات جبکہ ڈپلومیٹک لیگز میں حصہ لینے والی دیگر ٹیموں کو بھی سوینیئر پیش کئے گئے۔ لیثر رلیگز کے چیف ایگزیکٹو اسحاق شاہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محمود ٹرنک والا فیملی پاکستان میں فٹ بال کے فروغ اور کھیلوں کے ذریعے فروغ امن کے لئے کوشاں ہیں ،انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سفارت خانوں کی ٹیموں پر مشتمل ایونٹ کا تجربہ انتہائی کامیاب رہا اور جملہ شریک ٹیموں نے انتہائی نظم و ضبط کے ساتھ اپنی عمدہ کارکردگی سے شائقین کو متاثر کیا ۔ اس طرح کے ایونٹ تواتر کیساتھ منعقدکریں گے۔