ماحولیاتی آلودگی کیخلاف حکومتی اقدامات انتہائی ناقص ہیں، سپریم کورٹ
اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)سپریم کورٹ آف پاکستان نے کراچی میں کوسٹل ہائی وے، سمندری گندگی، ماحولیاتی آلودگی سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کرتے ہوئے قرار دیا کہ کیس کی آئندہ سماعت کراچی سپریم کورٹ رجسٹری میں کی جائے گی ۔ ازخود نوٹس کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی ۔ دوران سماعت چیف جسٹس نے کہا کہ ہم ملک بھر میں ماحولیاتی آلودگی میں اضافے کے خلاف مقدمے کو سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں سنیں گے، حکومت نے ماحولیاتی آلودگی کی روک تھام کے لیے جو اقدامات کیے وہ انتہائی ناقص ہیں، کراچی میں کئی کچی آبادیاں ہیں، ہر فیکٹری کو کلاڈ ٹیکنالوجی کے لیے نگرانی کی ضرورت ہے، آپ جسٹس منیب اختر کے ساتھ کراچی میں میٹنگ کریں، چیف جسٹس کی درخواست گزار کو ہدایت۔چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ کراچی میں پینے کا پانی بھی میسر نہیں ہے،فیکٹریوں کا پانی اتنا آلودہ ہے کہ زمین پر گے تو وہ فصل نہیں دے سکتی ، اب تو ماسک منہ پر لگاتے ہیں پھر ناکوں پر چمٹی لگانا پڑے گی ، آلودگی سے کینسر کے کیسز میں اضافہ ہورہا ہے ، عدالت نے درخواست گزار اے ایڈوانی سے معاملے کے حل کے لیئے بنیادی نکات پر مشتمل رپورٹ طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے یئے ملتوی کردی ہے ۔