ملکی استحکام کیلئے پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں ،ثروت قادری
کراچی (نیوز رپورٹر ) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ ملک قوم کی ترقی وخوشحالی کیلئے کام کرنیوالوں کے ساتھ ہیں ،ملک کی سلامتی کیلئے دہشتگردی اور عالمی سازشوں سے یکجا ہوکر نمٹنا ہوگا،پاکستان کے استحکام وسلامتی یقینی بنانے کیلئے ملک کے عوام یکجا اور پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں ،امن وامان کے قیام اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے ہماری جماعت کی قربانیاں سب جانتے ہیں ،ہماری دو اعلیٰ قیادتوں کو شہید کردیا گیا اور 200سے زائد کارکنان نے دہشتگردی کے خلاف جام شہادت نوش کیا مگر ہمیں آج تک انصاف فراہم نہیں کیا گیا ،پاکستان ہماری شان پہچان اور آن ہے انشاء اللہ اس کی سلامتی کیلئے کسی بھی قسم کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کرینگے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائشگاہ قادری ہائوس پر امان اللہ پراچہ چیئرمین پاکستان مسلم الائنس ، آل پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی صدر ڈاکٹر امجد،اقبال ڈار مرکزی صدر پاکستان مسلم لیگ جونیجو،فقیر حسین بخاری چیف آرگنائزر APML،دانش چنہ چیئرمین پاکستان کنزرویو پارٹی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مرکزی رابطہ کمیٹی کے ارکان فہیم الدین شیخ ،محمد آصف رضا قادری بھی موجود تھے اس موقع پرامان اللہ پراچہ، ڈاکٹر امجد نے پاکستان عوامی اتحاد کا نشترپارک میں ہونیوالے جلسے کی دعوت دی جو ثروت اعجاز قادری نے قبول کرلی ،اس موقع پر ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ ملک کی ترقی اور عوام کے مسائل کو حل کرنے یا اس پر آواز اٹھانے والوں کی حمایت کرتے ہیں ۔
ثروت قادری