سندھ بجٹ‘ سائیں سرکار نے صوبے کودو حصوں میں تقسیم کر ڈالا
کراچی (قمر خان) سندھ کے بجٹ برائے سال 2018-19میں سائیں سرکار نے صوبے کو ازخود دو حصوں میں تقسیم کر ڈالا۔ محکمہ فنانس حکومت سندھ کی جاری بجٹ دستاویز کے صفحہ نمبر 16 پر سندھ بیسک ایجوکیشن پروگرام کی درج تفصیلات میں بتایا گیا کہ ’’ شمالی سندھ‘‘ کے سات اور کراچی کے پانچ اضلاع (بن قاسم‘ گڈاپ ٹاؤن‘ کیماڑی‘ لیاری‘ اورنگی) میں بیرونی امداد کے ساتھ 106 اسٹیٹ آف دی آرٹ اسکول زیر تعمیر ہیںتاکہ تعلیم کا فروغ اور اسکولوں میں لڑکیوں کی انرولمنٹ میں اضافہ کیا جاسکے۔ اس پروگرام کو آئندہ مالی سال میں شکارپور اور گھوٹکی کے اضلاع تک توسیع دی جائیگی جبکہ اس پروگرام کے تحت بننے والے تمام اسکولوں میں سولر سسٹم بھی لگایا جائیگا تاکہ بلاتعطل بجلی کی فراہمی ممکن ہو سکے۔
تقسیم کرڈالا