پنجا بیوں کی دو نسلیں لو لی پا پ کی نذر ہو گئیں ، پنجا بی قو می تحریک
کراچی(اسٹاف رپو رٹر)پنجابی قومی تحریک کے قائد ڈاکٹر یوسف سلیم، چوہدری محمد ارشد،رانا سعید،ڈاکٹر رفیق،ڈاکٹر مختار،خالق نواز نیازی،یاسین رند،ابو بکر،ممتاز بلوچ،مخدوم طلعت اور ذہین نقوی نے لاسی گوٹھ یونٹ کا ذوالفقار غوری اور اہلیان لاسی گوٹھ کی دعوت پر سینکڑوں ساتھیوں سمیت افتتا ح کیا لاسی گوٹھ کے معززین اور یونٹ کے عہدیداران نے قائد اور انکے ساتھیوں کا بھرپور طریقے سے استقبال کیاقائد تحریک نے تالیوں کی گونج میں استقبال کیا غلام حیدر،اکرم بھٹی،اکرم رانا،مختار احمد،علی نواز،اکبر،شوکت،کامل بادشاہ،یاسین راجپوت،شفقت غوری،عابد بھٹی ا ورشفیق بلوچ،اسٹیج کے فرائض ڈاکٹر مختار نے نہایت خوش اسلوبی سے ادا کئے طلعت سلیم نے تقریر کرتے ہوئے اہلیان لاسی گوٹھ کو نصیحت کی محبت سب سے نفرت کسی سے بھی نہیں اگر ہم متحد ہو گئے تو ہمیں اپنے مسائل اور حقوق لینے میں کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی قائد نے کہا کہ ہماری تحریک لسانیت سے نفرت کرتی ہے ہمارے منشور میں ہے کہ ہم سب سے پہلے ا نسان دوسرے نمبر پر مسلمان تیسرے نمبر پر پاکستانی چوتھے نمبر پر سندھی اور پانچویں نمبر پر ماں بولی کے ناطے پنجابی ہیں اس خطے کی تعمیرو ترقی میں سب سے زیادہ ہاتھ پنجابیوں کا ہے پنجابیوں کی دو نسلیں لولی پاپ کی نظر ہو چکی ہیں اگر تیسری نسل کو بچانا ہے تو لفظ پنجابی پر متحد ہو کر اپنا سیاسی وجود بناؤ پنجابی اس خطے میں دوسری بڑی قوم ہے اگر ہم لفظ پنجابی پر متحد ہو کر الیکشن میں حصہ لیں تو ہم اسمبلی میں دوسری بڑی پارٹی بن کر سامنے آسکتے ہیں۔