نوید ڈیرو کا دورہ سانگھڑ
سانگھڑ(نامہ نگار) پیپلز پارٹی عوام کی بنیادی سہولتیں فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے سابق حکمرانوں نے لوٹ مار کے سوا کچھ نہیں کیا ۔ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی کے ضلع سانگھڑ کے رہنما رکن ضلع کونسل سانگھڑ نوید ڈیرو نے اے ڈی پی اسکیم آر سی سی بلاک سانگھڑ شہر کے رحمت شاہ زیر تعمیر چوک کے معائنہ کے دوران کیا۔اس موقع پر طاہر شاہ، عامر قریشی، راشد راجپوت، دیگر بھی موجود تھے۔