آخری تاریخ سے قبل ہی فراہمی آب منقطع
ماتلی(نامہ نگار)محکمہ آبپاشی کوٹری بیراج نے پھلیلی کینال سے نکلنے والی ذیلی نہروں میںپینے کے پانی کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے وارہ بندی کا شیڈول جاری کردیا ہے۔شیڈول کے تحت ماتلی سب ڈویژن کی نہروں میں 12مئی تک وارہ بندی کے شیڈول کے تحت پانی فراہم کیا جانا تھا ، محکمہ آبپاشی کوٹری بیراج کی انتظامیہ نے با اثر سیاسی شخصیات کے دبائو پر 4 روز قبل ہی ماتلی سب ڈویژن کی نہروں کو پانی کی فراہمی روک کر علی پور ریگولیٹر کے گیٹ کھول کر بدین سب ڈویژن کی نہروںکو پانی کی فراہمی شروع کردی، ماتلی کے آباد گاروں کے نمائندوں عدنان احمد قائم خانی ، زریاب نظامانی اور دیگر نے اس نا انصافی کو پانی پر ڈاکہ قرار دیا ۔