گڈز ٹرانسپوٹرز ایسوسی ایشن نے مسائل حل نہ ہونے پر جمعرات کو بلاول ہاوس کا گھیراو کرنے کا اعلان کیا ۔ذرائع کے مطابق گڈز ٹرانسپورٹ کی جانب سے شہر میں بھاری گاڑیوں کے داخلے پر پابندی کے خلاف جمعرات کوہڑتال کیاگیا جس کے باعث تقریبا 15سے 20 ہزار ٹرکوں کی آمدورفت رکی ۔ترجمان کے مطابق ڈی آئی جی ٹریفک کے رویے کے خلاف ہڑتال کی گئی ہے.گڈز ٹرانسپورٹرز نے مطالبہ کیا کہ سدرن بائی پاس فوری بناکردیا جائے۔ اگر ہمارے مطالبات آج دوپہر تک پورے نہ ہوئے تو بلاول ہاس کا گھیراو کرد یں گے۔دوسری جانب چیئر مین آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کے مطابق وزیر ٹرانسپورٹ نے آج وزیراعلی سے مل کر مسائل حل کرنے کی یقین دہانی عندیہ دیا ہے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38