وسن پورہ میں محفل میلاد مصطفیٰ ؐ
لاہور (پ ر) بابا محمد فیاض احمد صدیقی زلفاں والی سرکار بانی محفل کی زیر صدارت 85 ویں ماہانہ محفل پاک بابا جی کی رہائش گاہ نیو وسن پورہ سکیم نمبر 2 سٹریٹ نمبر 3 (Y) بلاک میں ہوئی۔ منتظم اعلیٰ ملک محمد عارف تھے۔ تلاوت کلام سے محفل کا آغاز کیا گیا۔ قمر عباس قادری، حاجی محمد صدیق قادری نے بارگاہ رسالت مآبؐ کے حضور گلہائے عقیدت پیش کئے۔ علامہ قاری محمد اسلم مجددی نے خطاب کیا۔