50 مشائخ عظام نے سنی اتحاد کونسل کی حمایت کی اپیل کر دی
50 مشائخ عظام نے سنی اتحاد کونسل کی حمایت کی اپیل کر دی
لاہور (سٹاف رپورٹر) 50 بڑے گدی نشیں مشائخ نے اپنے مریدوں کو ہدایت اور عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ سنی اتحاد کونسل کے امیدواروں کو ووٹ دیں اور گھوڑے کے نشان پر مہر لگا کر انقلابِ نظامِ مصطفی کی جدوجہد کو کامیاب کریں۔ سنی اتحاد کونسل کی حمایت کا اعلان کرنے والے مشائخ میں پیر قاضی فضل رسول حیدر رضوی، پیر فضیل عیاض قاسمی، پیر سیّد کرامت حسین شاہ، پیر ابوداﺅد محمد صادق رضوی، پیر سیّد شمس الدین بخاری، پیر سیّد محمد اقبال شاہ بخاری، پیر منظور احمد طیبی، پیر قاسم علی مہروی اور دیگر شامل ہیں۔