مسلم لیگ ن اقتدار میں آکر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کریگی: صغریٰ عائشہ
مسلم لیگ ن اقتدار میں آکر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کریگی: صغریٰ عائشہ
لاہور (لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ ن کی رہنما صغریٰ عائشہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن برسراقتدار آکر ملک کو تمام بحرانوں سے نکال کر ترقی کی شاہراہ پر گامزن کر دے گی اسلئے عوام شیر پر مہر لگا کر اسے کامیاب بنائیں۔ انہوں نے کہا پیپلز پارٹی کی حکومت نے ملک وقوم کو مسائل اور پریشانیوں کے سوا کچھ نہیں دیا جبکہ مسلم لیگ ن کی پنجاب کی سابق حکومت نے عوامی مسائل حل کرنے پر گہری توجہ دی۔ تحریک انصاف کی طرف سے ”نیا پاکستان“ بنانے کا نعرہ ملک وقوم کیخلاف سازش ہے۔