پولنگ سٹیشنز پر صفائی ستھرائی کیلئے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے پلان تیار کر لیا
لاہور(خبر نگار) ڈسٹرکٹ کو آر ڈےنےشن آفےسر لاہور رضوان محبوب نے کہا ہے کہ لاہور کے تمام پولنگ سٹیشنز پر صفائی ستھرائی کے انتظام کو بہتر کرنے کے لئے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے مرد اور خواتین سینٹری ورکرز الیکشن کے دن اپنی ڈیوٹی انجام دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے 3092 مرد و خواتین سینٹری ورکرز کی لسٹ ڈی سی او آفس میں جمع کروا دی ہے اور یہ ورکرز صبح سے پولنگ سٹیشنز میں صفائی ستھرائی کاکا م شروع کر دیں گے۔