شہباز شریف کے نمائندوں نے رائیونڈ میں بنیادی سہولیات پر کوئی توجہ نہیں دی: شوکت ڈوگر
رائے ونڈ (نامہ نگار) پیپلز پارٹی پی پی 161کے امیدوار سابق ایم پی اے سردار شوکت علی ڈوگر نے کہا کہ وہ رائے ونڈ کی عوام سے میاں شہباز شریف اور عبدالرشیدبھٹی کا خوف نکالنے کیلئے اس حلقہ سے الیکشن لڑرہے ہیں ،شہباز شریف کے نمائندوں نے پچھلے پانچ سال تک عوام کو بے وقوف بناکر اپنی تجوریاں بھرلیں ، رائے ونڈ کے عوام آج بھی صاف و شفاف پانی سے محروم کوڑا کرکٹ اور مچھروں میں زندگی گزار رہے ہیں۔