کشمیری نوازشریف کو ووٹ دیکر کامیاب کرائیں: سردار سکندر حیات
لاہور (پ ر) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سینئر نائب صدر اور سابق صدر و وزیراعظم آزادکشمیر سردار سکندر حیات خان نے کہا کہ پاکستان میں مقیم کشمیری باشندے وقت کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کو ووٹ دیں۔ پیپلز پارٹی کی حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان کی معیشت تباہ ہو چکی ہے۔ پاکستان عالمی برادری میں تنہائی کا شکار ہو چکا ہے۔ کشن گنگا کیس میں سابق حکومت کی غلط حکمت عملی کی وجہ سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ میاں محمد نوازشریف اس وقت پاکستان میں آخری امید ہیں۔ 11 مئی کے عام انتخابات محض ایک الیکشن ہی نہیں پاکستان کی بقاءکا سوال ہیں۔ اگر اہل پاکستان نے یہ موقع ضائع کر دیا تو آئندہ نسلوں پر اس کے انتہائی منفی اثرات مرتب ہوں گے۔