میری جیت غریب عوام کی جیت ہو گی: نواب امبر شہزادہ
لاہور (پ ر) چیئرمین آپ جناب سرکار پارٹی امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 120، 122، 123 اور 126 لاہور نواب ڈاکٹر امبر شہزادہ نے کہا ہے کہ وہ لوگ جو سیاست سے نفرت کرتے ہیں، وہ لوگ جنہیں ووٹ ڈالنے کی عادت نہیں ہے اور وہ لوگ جن کے اس بر نئے ووٹ بنے ہیں وہ 11 مئی کو سنہری موقع جانتے ہوئے ضرور ووٹ ڈالنے آئیں اور دھڑا دھڑ سیب پر مہریں لگا کر ملک میں انقلاب برپا کر دیں۔ میری جیت غریب عوام کی جیت ہو گی۔