مسلم لیگ ن پاکستان کے استحکام اور بقاءکی جنگ لڑ رہی ہے: رانا تنویر حسین
فیروز والہ (نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور امیدوار این اے 132 رانا تنویر حسین نے کہا کہ مسلم لیگ ن پاکستان استحکام اور بقاءکی جنگ لڑ رہی ہے قوم میاں نواز شریف پر اعتماد کرکے پاکستان کو معاشی ٹائیگرز بنانے کی جدوجہد میں ساتھ دے گیارہ مئی کے الیکشن میں مسلم لیگ ن کی فتح یقینی ہے۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن فیروز والہ ٹاﺅن کے صدر طارق محمود ڈار کی طرف سے منعقد مین بازار فیروز والا پیپلز کالونی میں بہت بڑے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔