آج ہر طرف شیر ہی شیر ہو گا: اکرام اللہ خان کاکڑ
لاہور (پ ر) مسلم لیگ (ن) پی پی 146 کے سینئر نائب صدر اور سابقہ جنرل کونسلر یو سی 48 اکرام اللہ خان کاکڑ، ملک محمد شریف، شیخ آصف رفیق، شیخ محمد عمران، محمد خالد رانا، طارق ڈار، تابندہ کاکڑ، سمیرا عتیق، باجی نجمہ محبوب بٹ اور شیخ عادل نے کہا ہے کہ آج قوم لاہور اور پورے پاکستان میں شیر کے نشان پر مہر لگا کر شیر شیر کر دیں گے۔ اس موقع پر عبدالحمید خان کاکڑ، میاں اشرف، ظہیر اقبال چودھری، الطاف الرحمٰن مغل، قاضی ساجد محمود عثمان سلیم، عثمان جمیل، جواد امجد، عمیر فرخ، میاں سلمان اور دیگر لیگی کارکنان موجود تھے۔