مجموعی قومی پیداوارمیں سالانہ 2.05فیصد کمی کا سامنا
مجموعی قومی پیداوارمیں سالانہ 2.05فیصد کمی کا سامنا
اسلام آباد (اے پی پی) نکاسی آب اور ماحول کی صفائی سے متعلقہ مسائل کی وجہ سے معاشی ترقی پر 52فیصد منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں جس سے مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) میں سالانہ 2.05فیصد کمی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ عالمی بینک کے کنٹری کوآرڈینیٹر برائے پانی و نکاسی آب پروگرام (ڈبلیو ایس پی ) فہیم سامی نے بتایا کہ نکاسی آب کا نظام کھلا ہونے کی وجہ سے بیماریوں کے پھیلاﺅ میں اضافہ ہوتا ہے جبکہ بیماریوں کے پھیلاﺅ میں سالانہ 1.3فیصد کی کمی حوصلہ افزاءنہیں ۔ انہوں نے کہا کہ صفائی ستھرائی اور نکاسی آب کو محفوظ بنانے کےلئے موجودہ رفتار سے کام کیا جائے تو اس پر برسوں لگیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نکاسی آب کے کھلے نظام کے خاتمہ سے ہزارہ ترقیاتی اہداف کے حصول کو یقینی بنایا جا سکتا ہے ۔