بیل آﺅٹ پیکیج، سٹیل ملز کو 16 مئی کو ادائیگی کر دی جائیگی: وزیر صنعت و پیداوار
بیل آﺅٹ پیکیج، سٹیل ملز کو 16 مئی کو ادائیگی کر دی جائیگی: وزیر صنعت و پیداوار
اسلام آباد (این این آئی) نگران وزیر صنعت و پیداوار شہزادہ احسن اشرف نے کہا ہے کہ سٹیل مل کو بیل آﺅٹ پیکیج کی رقم 16 مئی کو ادا کر دی جائےگی۔ ہماری حکمت عملی پر عمل کر کے نئی آنےوالی حکومت بجلی کا بحران حل کر سکتی ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ امن و امان کے قیام کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات نہ کئے گئے تو صورتحال مزید ابتر ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی، پاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی اہمیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کے بحران میں کمی کیلئے ایک جامع پالیسی مرتب کی گئی۔ نومنتخب حکومت نے اسے جاری رکھا تو جلد ہی بجلی کا بحران حل کر لیا جائے گا۔