نگران حکومت نے بینکو ں سے لئے گئے67 ارب روپے واپس کر یئے،سٹیٹ بینک
نگران حکومت نے بینکو ں سے لئے گئے67 ارب روپے واپس کر یئے،سٹیٹ بینک
کراچی (این این آئی) اسٹیٹ بینک کے اعداد وشمار کے مطابق نگران حکومت نے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران لئے گئے قرضوں میں کمرشل بینکوں کو 49 ارب روپے اور سٹیٹ بینک کو 18 ارب روپے واپس کر دئیے۔ تفصیلات کے مطابق 1 جولائی سے 26 اپریل 2013 تک حکومت نے بجٹ سپورٹ کیلئے 903 ارب روپے کے قرضے لئے جس میں 726 ارب روپے کا سب سے زائد قرضہ کمرشل بینکوں سے لیا گیا تھا۔ حکومت نے مالی سال 2013 کے پہلے 9 ماہ 26 روز میں سٹیٹ بینک سے 176 ارب روپے کے قرضے لئے تھے۔ جبکہ نگران حکومت نے ایک ہفتے کے دوران سٹیٹ بینک سے لئے گئے قرضوں میں سے 18 ارب روپے کی ادائیگی کر دی ہے۔