کپاس کی کاشت جاری، ہدف 60 لاکھ ایکڑ
کپاس کی کاشت جاری، ہدف 60 لاکھ ایکڑ
لاہور (این این آئی) وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ کے مطابق ملک کے مختلف حصوں میں کپاس کی کاشت بھرپور طریقے سے جاری ہے رواں سیزن کے دوران پنجاب نے کپاس کی کاشت کے ہدف کا 16.6 فیصد جبکہ صوبہ سندھ نے 30 فیصد مکمل کر لیا.جو گزشتہ سال کی اس مدت کے مقابلے میں 16 فیصد زیادہ ہے۔انہوں نے کہا کہ9 لاکھ 87 ہزار 756 ایکڑ رقبے پر کپاس کی کاشت مکمل کر لی گئی جبکہ گزشتہ سال کی اسی مدت کے دوران 9 لاکھ 28 ایکڑ رقبے پر کپاس کاشت کی گئی تھی۔ فیڈرل کاٹن کمیٹی کی جانب سے رواں سیزن میں صوبہ پنجاب میں 60 لاکھ ایکڑ رقبے پر کپاس کی کاشت کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ موسمی حالات سازگار رہے، تو رواں سیزن کے دوران کپاس کی پیداوار میں نمایاں اضافے کے امکانات روشن ہیں۔