سٹاک مارکیٹوں میں زبردست تیزی‘ کے ایس ای 100 انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر بند
سٹاک مارکیٹوں میں زبردست تیزی‘ کے ایس ای 100 انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر بند
کراچی + لاہور (مارکیٹ رپورٹر + کامرس رپورٹر) کاروباری ہفتہ کے آخری روز سٹاک مارکیٹوں میں تیزی کا رجحان رہا۔ تفصیلات کے مطابق، کے ایس ای 100 انڈیکس 19700 پوائنٹس، 19800 پوائنٹس اور 19900 پوائنٹس کی بالائی نفسیاتی حدیں عبور کرتے ہوئے تاریخ کی بلند ترین سطح پر بند ہوا، کے ایس ای 100 انڈیکس 254.81 پوائنٹس کے اضافہ سے19916.27 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 234.00 پوائنٹس کے اضافہ سے 15437.59 پوائنٹس پر بند ہوا سرمایہ کاری میں 52 ارب 85 کروڑ روپے سے زائد اضافہ ہوا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس 254.81 پوائنٹس کے اضافہ سے19916.27 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 234.00 پوائنٹس کے اضافہ سے 15437.59 پوائنٹس پر بند ہوا، کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 152.71 پوائنٹس کی تیزی رہی جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں بھی 300.80 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ مجموعی طور پر 369 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 211 کمپنیوں کمپنیوں کے حصٍص کی قیمتوں میں تیزی، 131 کمپنیوں کے حصص کے بھاﺅ میں مندی اور 27 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ مجموعی طور پر 21 کروڑ 81 لاکھ 91 ہزار 650 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 7 ارب 12 کروڑ 55 لاکھ 98 ہزار 969 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل 48 کھرب 36 ارب 36 کروڑ 22 لاکھ 15 ہزار 230 روپے سے بڑھ کر 48 کھرب 89 ارب 21 کروڑ 69 لاکھ 21 ہزار 314 روپے ہو گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 94 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 36 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی اور 2 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا جبکہ 1 کروڑ 67 لاکھ 8 ہزار 500 حصص کا کاروبار ہوا۔ دریںاثنا لاہور سٹاک ایکسچینج میں تیزی کے دوران مجموعی طور پر 85 کمپنیوں کا کاروبار ہوا۔ 38کمپنیوں کے حصص میں اضافہ ہوا۔ 10 کمپنیوں کے حصص میں کمی ہوئی جبکہ 37 کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا۔ ایل ایس ای 25 انڈیکس50.41 پوائینٹس کے اضافہ کے ساتھ 4156.26 پربندہوا۔ کل 23 لاکھ 80 ہزار300 حصص کا کاروبار ہوا۔ جبکہ گزشتہ روز 25 لاکھ 45 ہزار400 حصص کا لین دین ہوا تھا۔