سیکرٹری صحت پنجاب نے گیسٹرو کی روک تھام کیلئے خصوصی اقدامات کی ہدایت کر دی
لاہور (نیوز رپورٹر) سیکرٹری صحت پنجاب عارف ندیم نے موسم گرما میں گیسٹرو مرض کی روک تھام اورہسپتالوں میں مریضوں کے علاج معالجہ کے لئے خصوصی اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ صوبہ بھر کے تمام ہسپتالوںمیں گیسٹروسے متاثرہ افراد خصوصا چھوٹے بچوں کے علاج معالجے پر خاص توجہ دی جائے۔اس سلسلہ میںمحکمہ صحت نے تمام ٹیچنگ ، ڈسٹرکٹ و تحصیل ہسپتالوں اور مراکز صحت پر گیسٹروکے علاج میں استعمال ہونے والی ادویات اور ORS وغیرہ کی مناسب مقدار میںدستیابی یقینی بنانے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔