ٹریفک حادثات میں خاتون ہلاک ‘6 افراد زخمی
ٹریفک حادثات میں خاتون ہلاک ‘6 افراد زخمی
فیروز والہ (نامہ نگار) ٹریفک حادثات میں خاتون ہلاک ہو گئی اور چھ افراد زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور روڈ پر گلفشان ٹاﺅن کے قریب تیز رفتار ٹرک نے سڑک کے کنارے کھڑی خاتون رحمت بی بی کو روند ڈالا فیکٹری ایریا پولیس نے متوفیہ کی نعش قبضہ میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کر دی وہ کاروں کے تصادم میں چھ افراد زخمی ہو گئے جن کو طبی امداد کیلئے ہسپتال داخل کرا دیا گیا۔