نگران وزیراعظم کی طرف سے سرکاری دفاتر میں ایئرکنڈیشنڈ کے استعمال پر پابندی کا اطلاق 15 مئی سے ہو گا
اسلام آباد (آئی این پی) نگران وزیراعظم میر ہزار خان کھوسو کی طرف سے سرکاری دفاتر میں ایئر کنڈیشنز کے استعمال پر عائد پا بندی کا اطلاق عام انتخابات کے بعد منتخب نمائندوں کے اقتدار سنبھالنے سے پہلے 15 مئی سے ہو جائے گا۔ دوسری طرف تمام سرکاری ملازمین کےلئے نیا ڈریس کوڈ جاری کر دیا گیا۔ سرکاری اداروں میں ایئر کنڈیشنز پر پابندی غیر معینہ مدت کے لئے ہو گی۔