سنی اتحاد کونسل مسلم لیگ ن کی حمایت کا سوچ بھی نہیں سکتی: نواز کھرل
لاہور (خصوصی نامہ نگار) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے ترجمان محمد نواز کھرل نے واضح کیا ہے کہ سنی اتحاد کونسل مسلم لیگ ن کی حمایت کا سوچ بھی نہیں سکتی کیونکہ اہل حق مسلم لیگ ن کی اہلسنّت کش پالیسیوں کو بھلا نہیں سکتے۔ سنی اتحاد کونسل کی مسلم لیگ ن کی حمایت کی خبریںجھوٹی، بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں۔ سنی اتحاد کونسل کے 150 امیدوار ملک بھر میں گھوڑے کے نشان پر الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔ ہمارا مسلم لیگ ن کے ساتھ کوئی تعلق نہیں۔