قرآنی تعلیمات سے ہم اپنی زندگیوں میں عمل کا نور بھر سکتے ہیں: مولانا الیاس قادری
لاہور (خصوصی نامہ نگار) تحریک دعوت اسلامی کے بانی مولانا محمد الیاس عطار قادری نے کہا کہ قرآن توحید ،رسالت ،عبادت اور علم کی جابجا تبلیغ کرتا ہے اور قرآن کے انوار سے ہی ہم اپنی زندگیوں میں عمل کا نور بھر سکتے ہیں جس سے ہماری دنیا اور آخرت سنور جائے گی، قرآن اپنی ہر آیت میں انسان کی بہترین رہنمائی کرتا ہے اور قرآنی افکار کائنات کے تمام علوم و افکار سے زیادہ موثر اور بابرکت ہیں اس لیے اکیسویں صدی کے پریشان حال اور گمراہی کے اندھیروں میں بھٹکتے لوگوں کیلئے قرآن کی تعلیمات آب حیات کا درجہ رکھتی ہیں ۔ مولانا محمد الیاس عطار قادری نے کہا کہ اگر قرآن کا یہ اعجاز اور مرتبہ ہے تو صاحب قرآن کا کیا مقام اور مرتبہ ہو گا ۔