گوجرانوالہ: پی پی 92 میں بعض ووٹر آج جنازگاہ میں ووٹ کاسٹ کریں گے
گوجرانوالہ (این این آئی) گوجرانوالہ‘ پی پی 92 کے بعض ووٹرز آج جنازہ گاہ میں ووٹ کاسٹ کریں گے۔ بتایا گیا ہے کہ عام انتخابات 2013ءکے سلسلہ میں الیکشن کمشن کی طرف سے جاری کردہ پولنگ سٹیشنوں کی لسٹ میں شامل پی پی 92 کھیالی شاہ پور کا پولنگ سٹیشن نمبر 15 جو کہ جنازہ گاہ میں قائم ہے میں حلقہ کے میل ووٹرز آج اپنے حق رائے دہی استعمال کریں گے، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ گذشتہ انتخابات میں مذکورہ پولنگ سٹیشن پر تعینات پولیس اہلکاروں نے الیکشن کے روز میت کی تدفین کےلئے آنے والے لوگوں کو جنازہ گاہ میں داخل ہونے سے رو ک دیا تھا۔