ہانگ کانگ میں تیار کردہ دنیا کا سب سے بڑا جوتا
ہانگ کانگ (نوائے وقت نیوز) نت نئے ڈیزائن اورسٹائل کے جوتے تو دنیا بھر میں بہت تیار کئے جاتے ہیں لیکن ہانگ کانگ کی ایک یو نیورسٹی کے سٹوڈنٹس نے 20فٹ لمبا دنیا کا سب سے بڑا جو تا بنا کر عالمی کارنامہ سر انجام دے دیا۔ کئی دنوں کی محنت کے بعد تیار کئے گئے اس جوتے کی لمبائی 20فٹ جبکہ 8فٹ چوڑا اور 11فٹ اونچا ہے۔ سرمئی، سفید اور سیاہ رنگ میں تیار کئے اس دنیا کے سب سے بڑے جوتے پر خصوصی طور پینٹنگ کر کے منفرد بھی بنایا گیا ہے۔