عوام ملک میں نظام مصطفٰی کے نفاذ کیلئے سنی تحریک جے یو پی کے امیدواروں کو ووٹ دیں: پیر عباس مجددی
لاہور (پ ر) انجمن بہار اسلام شمالی لاہور کے سرپرست اعلیٰ علامہ پیر محمد عباس مجددی سیفی نے کہا ہے کہ اس ملک میں نظام مصطفٰی کے نفاذ کیلئے سنی تحریک اور جمعیت علماءپاکستان کے امیدواروں کو کامیاب کرانا چاہئے۔ وہ آج جامع مسجد گلزار مدینہ گجر پورہ سکیم میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں آزمائے ہوئے حکمرانوں اور سیاسی پارٹیوں کو بار بار نہیں آزمانا چاہئے۔