محب وطن اور قومی سوچ کی حامل قیادت ہی ملکی حالات سنوار سکتی ہے: مولانا فضل الرحمن بن محمد
لاہور (خصوصی نامہ نگار) انجمن اہلحدیث لاہور کے صدر مولانا فضل الرحمن بن محمد نے جامع محمدی سنت نگر فردوس پارک میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت صرف محب وطن اور قومی سوچ کی حامل قیادت ہی ملکی حالات سنوار سکتی ہے اور ملکی حالات کا تقاضا ہے کہ جو بھی جماعت منتخب ہوکر آے وہ اسلامی تاریخ اور تعلیمات سے رہنمائی حاصل کرکے اپنا لائحہ عمل تیار کرے۔