الیکشن: تدریسی ہسپتالوں سے منسلک کالج بند سینئر ڈاکٹروں کی ڈیوٹیاں لگا دیں: وزارت صحت
لاہور (نیوز رپورٹر) صوبہ بھر میں تمام تدریسی ہسپتالوں سے منسلک میڈیکل کالجز بند ہوں گے جس کی وجہ سے سینئرز ڈاکٹروں کی عدم موجودگی کے باعث ایمرجنسی میں آنے والے مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ معمول کے مطابق ڈاکٹروں کو آن کال رکھا جاتا ہے کہ کسی حادثے کی وجہ سے انہیں فون کرکے طلب کرلیا جائے مگر پروفیسرز چھٹی ہونے کے باعث اپنی سرگرمیوں میں مصروف ہوتے ہیںجس کی وجہ حادثے کی صورت میں ڈاکٹرز دستیاب نہیں ہوتے۔ محکمہ صحت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ چھٹی کے باوجود سینئرز کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں اور وہ اپنی ایمرجنسی ڈیوٹی پر موجود ہوں گے۔