24 گھنٹوں کے دوران ٹریفک حادثات میں 4 افراد جاں بحق، ریسکیو 1122
24 گھنٹوں کے دوران ٹریفک حادثات میں 4 افراد جاں بحق، ریسکیو 1122
لاہور (نامہ نگار) ریسکیو 1122 کے مطابق پنجا ب بھر میں مختلف مقامات پر گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 514 حادثات میں 4 افراد ہلاک جبکہ 426 افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال پہنچایا گیا جبکہ 201 افراد معمولی زخمی ہوئے۔ جنہیں موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔ لاہور 111 ٹریفک حادثات میں 125 متاثرین کے ساتھ پہلے، فیصل آباد 57 حادثات میں 65 متاثرین کے ساتھ دوسرے جبکہ ملتان 25 حادثات میں 27 متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔ 631 متاثر ہونے والوں میں سے 511 مرد اور 120 خواتین شامل ہیں۔