پنجاب بھر کے سرکاری ہسپتال، دیہی مراکز صحت 10 تا 12 مئی ہائی الرٹ
لاہور (نیوزرپورٹر) محکمہ صحت پنجاب نے عام انتخابات کے پیش نظر کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے پنجاب کے تمام سرکاری ہسپتال ، دیہی مراکز صحت کو10 تا 12 مئی ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے تاکہ ضرورت پڑنے پر لوگوں کو بروقت طبی امداد مہیا کی جا سکے۔ محکمہ صحت پنجاب کے ترجمان نے کہا ہے کہ ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ پنجاب کے دفتر میں میڈیکل کور کنٹرول روم قائم کر دیا گیاہے جو صوبے کے تمام ہسپتالوں کے ساتھ 24 گھنٹے رابطہ میں رہے گا مزید براں کنٹرول روم ضلعی انتظامیہ ، پولیس حکام اور ریسکیو 1122 سے بھی رابطہ رکھے گا۔ اس سلسلہ میں تمام اضلاع کے ای ڈی اوز ہیلتھ کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔