صالح قیادت کو ووٹ دینا قومی فریضہ ہے مولانا محب النبی، مولانا امجد خان و دیگر
لاہور (خصوصی نامہ نگار) صوبائی دار الحکومت کی مساجد میں علماءاور خطباءنے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ 11مئی کو ووٹ کا حق استعمال کر کے اپنا شرعی اور قومی فریضہ پورا کریں مختلف مساجد میں مولانا محب النبی، مولانا محمد امجد خان، مولانا سیف الدین سیف، قاری ثناءاللہ، مولانا قاری نذیر احمد، مولانا عبدالودود شاہد، مولانا قاری عبدالغفار، مولانا مفتی سیف اللہ، مولانا حافظ اشرف گجر، مولانا قاری مشتاق احمد اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ووٹ ایک امانت ہے اسے حقدار کو دینا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ نیک اور صالح کو ووٹ دینا ووٹروں کا فریضہ ہے۔