جے یو آئی اور جے یو پی کا لاہور میں ایک دوسرے کی حمایت کا اعلان
لاہور (خصوصی نامہ نگار) جے یو آئی اور جے یو پی کے راہنماﺅں نے لاہور میں مختلف سیٹوں پر ایک دوسرے کی حمایت کر دی ہے اس بات کا فیصلہ جے یو پی اور جے یو آئی کے راہنماﺅں کے مشترکہ اجلا س میں کیا گیا جس میں قاری زوار بہادر، رشید رضوی، ملک بشیر نظامی، حافظ نصیر نورانی جبکہ جے یو آئی کی طرف مولانا قاری ثناءاللہ، محمد افضل خان، حاجی محمد قیوم، ہاشم تہامی ایڈووکیٹ، حافظ عبدالواجد اور دیگر موجود تھے۔