جے یو پی ملک میں اسلام کے عادلانہ نظام کے نفاذ کیلئے کوشاں ہے : عبدالمجید محمدی سیف، سید اصغر شاہ
لاہور (خصوصی نامہ نگار) این اے 118لاہور سے جمعیت علما پاکستان (نورانی) کے امیدوار حاجی عبدالمجید محمدی سیفی، این اے 123 سے قومی اسمبلی کے امیدوار سیداصغرشاہ پی پی 143 سے جے یو پی کے امیدوار حافظ عرفان نعیمی نے کہا ہے کہ جے یو پی ملک میں اسلام کے عادلانہ نظام کے نفاذ کے لئے کو شاں ہے اور اسی نظام کے نفاذ سے ہی ملک مسائل سے آزاد ہو سکتا ہے۔