نیویارک میں لاکھوں تارکین وطن کو ووٹ کا حق ملنے کا امکان ،قانون سازی پر غور
نیویارک میں لاکھوں تارکین وطن کو ووٹ کا حق ملنے کا امکان ،قانون سازی پر غور
نیویارک (آن لائن) امریکی ریاست نیویارک میں رہنے والے لاکھوں تارکین وطن کو ووٹ کا حق ملنے کے امکانات پیدا ہوگئے ہیں۔ اس ضمن میں سٹی کونسل میں قانون سازی کرنے پر سنجید گی سے غور شروع کر دیا گیا۔ غیر ملکی خبر رسا ں ادارے کے مطا بق اگر تجویز منظور ہوگئی تو نیویارک امریکی شہریت نہ رکھنے والے افراد کو ووٹ دینے کا حق دینے والی سب سے بڑی امریکی ریاست بن جائے گی۔ نیویارک میں یہ معاملہ ایسے میں اٹھایا گیا ہے جب ادھر واشنگٹن میں سکیورٹی خدشات کے تناظر میں امیگریشن قوانین میں بڑی تبدیلیاں کرنے کا سوچا جارہا ہے۔
تارکین وطن