امریکی صدر 13 مئی کو وائٹ ہاﺅس میں ڈیوڈ کیمرون سے ملاقات کرینگےشام کی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوگا
امریکی صدر 13 مئی کو وائٹ ہاﺅس میں ڈیوڈ کیمرون سے ملاقات کرینگےشام کی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوگا
واشنگٹن(آن لائن)امریکی صدر باراک اوباما 13مئی کو وائٹ ہاو¿س میں برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون سے شام کی صورت حال پر تبادلہ خیال کریں گے۔وہ آیندہ ماہ شمالی آئرلینڈ میں منعقد ہونے والے جی ایٹ سربراہ اجلاس میں بھی شامی بحران پر بات چیت کریں گے۔وائٹ ہاو¿س کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم (ڈیوڈ کیمرون) کا دورہ امریکا اور برطانیہ کے درمیان خصوصی تعلقات اور دونوں کی مشترکہ سلامتی اور خوشحالی کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے''۔بیان کے مطابق دونوں لیڈر شام اور جی ایٹ سربراہ اجلاس سے متعلق امور کے علاوہ دوطرفہ تجارتی، اقتصادی تعاون اور انسداد دہشت گردی کے لیے اقدامات پر بھی بات چیت کریں گے۔
اوباما/کیمرون