عوام پارٹی اور شخصیت پر تقسیم، 51 فیصد پارٹی جبکہ 48 فیصد شخصیت کو ووٹ دینے کے حامی
عوام پارٹی اور شخصیت پر تقسیم، 51 فیصد پارٹی جبکہ 48 فیصد شخصیت کو ووٹ دینے کے حامی
اسلام آباد (آئی این پی) پاکستانی عوام ووٹ دینے کے حوالے سے پارٹی اور شخصیت پر تقسیم ہوگئی، 51 فیصد پاکستانیوں نے کہا ہے کہ وہ پارٹی جبکہ 48 فیصد نے کہا کہ وہ شخصیت کو ووٹ دیں گے۔ پاکستانیوں کی اکثریت (آج) عام انتخابات میں ووٹ ڈالنے جائے گی۔ گیلپ سروے کے مطابق چاروں صوبوں کے شہری و دیہی علاقوں میں رائے عامہ کے اس جائزے میں سوال پوچھا گیا کہ ”کیا آپ کے انتخابی حلقے میں ہنگامہ آرائی کا خدشہ ہے؟“ 42 فیصد خواتین و حضرات نے کہا کہ بالکل نہیں، 32 فیصد کی رائے تھی امکانات ہیں، 25 فیصد نے بہت زیادہ خدشہ ظاہر کیاجبکہ ایک فیصد نے جواب نہیں دیا۔ 15 اپریل سے 21 اپریل 2013ء کے دوران ہونے والے سروے میں سوال کیا گیا ”الیکشن والے دن آپ ووٹ ڈالنے جائیں گے؟“ 59 فیصد پاکستانیوں نے عزم ظاہر کیا کہ جائیں گے، 28 فیصد نے کہا کہ شاید جائیں، دوسری جانب پاکستانی عوام ووٹ دینے کے حوالے سے پارٹی اور شخصیت پر تقسیم ہوگئی، 51 فیصد پاکستانیوں نے کہا ہے کہ وہ پارٹی جبکہ 48 فیصد نے کہا کہ وہ شخصیت کو ووٹ دیں گے۔
گیلپ سروے