تاوان کی ادائیگی کے بعد اغوا کاروں نے فن لینڈ کے جوڑے اور آسٹرین شہری کو رہا کردیا
تاوان کی ادائیگی کے بعد اغوا کاروں نے فن لینڈ کے جوڑے اور آسٹرین شہری کو رہا کردیا
صنعائ(اے پی پی)یمنی اغواءکاروں نے چار ماہ سے زائد عرصہ تک یرغمال بنائے جانے والے فن لینڈ کے جوڑے اور ایک آسٹرین شہری کو رہا کر دیا۔ ان فراد کو اومان کی طرف سے ثالثی مذاکرات کے بعد رہا کیا گیا۔ آسٹریا اور فن لینڈ نے ان افراد کی ہائی کی تصدیق کر دی ہے اور بتایا ہے کہ ان تینوں مغویوں کی رہائی کیلئے اغواءکاروں کو تاوان ادا کیا گیا ہے۔
ان تین میں سے ایک فن لینڈ کی فوج کا اہلکار ہے جس کا نام ایٹ کلیوا بتایا گیا ہے۔