سینکڑوں اوورسیز پاکستانی ووٹ ڈالنے کیلئے پاکستان پہنچ گئے
سینکڑوں اوورسیز پاکستانی ووٹ ڈالنے کیلئے پاکستان پہنچ گئے
کوےت سٹی(عبدالشکورابی حسن سے) پاکستان میں عام انتخابات میں ووٹ کاسٹ کرنے کے لئے سینکڑوں پاکستانی پاکستان پہنچ گئے ہیں ۔کیونکہ سمندرپارپاکستانی اس امید میں بیٹھے رہے کہ موجودہ حکومت شاید سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ دینے کا حق دے دیاجائے لیکن آخری وقت میں پاکستانیوں نے سفر کرنا ہی مناسب سمجھا اور اپنے حلقوں میں پہنچ گئے ہیں ۔خلیجی ممالک میں اس وقت میاں محمد نواز شریف کی مقبولےت سب سے زیادہ ہے جبکہ دوسرے نمبر عمران خان اورتےسرے زرداری کا نمبر آرہاہے ۔گذشتہ شب دیوان الرفاعی میں سابق وزیر مذہبی امور سید یوسف ہاشم الرفاعی نے پاکستان کے لئے خصوصی دعا کرائی گئی اوران کا کہنا تھا کہ پاکستان کا مستحکم ہونا عالم اسلام کے لئے انتہائی اہمےت کا کاحامل ہے۔