شجاعت کا عمران خان کو فون، خیریت دریافت کی
گجرات ( نامہ نگار) مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے جمعرات کو ٹیلیفون پر بات چیت کی۔ انہوں نے عمران خان کی تیزی سے صحت یابی پر دلی اطمینان کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ جلد مکمل طور پر صحت یاب ہو کر اپنے مشن کی تکمیل کیلئے کام شروع کر دیں گے۔ عمران خان نے چودھری شجاعت حسین سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی دعاﺅں سے میں جلد ہی اپنے ساتھیوں، کارکنوں اور عوام کے درمیان ہوں گا۔