افغان سرحد کل صبح تک سیل رہے گی، نیٹو سپلائی بھی بند
پشاور (آن لائن) پاک افغان طورخم بارڈر کو سیل کر دیاگیا ہے جو کل 12 مئی تک بند رہے گی جبکہ نیٹو کی سپلائی بھی بند کر دی گئی۔ آج ہونے والے عام انتخابات کے پیش نظر نیٹو کی سپلائی گزشتہ روز سے بند کر دی گئی ہے نیٹو کے ٹرمینلز پر سیکورٹی بھی سخت کر دی گئی۔ پاک افغان طورخم بارڈر سیل کرنے کے بعد افغان مہاجرین کی آمد و رفت بھی بند کر دی گئی ہے ۔ جبکہ پشاور سمیت صوبے بھر میں دفعہ 144نافذ کر کے افغان مہاجرین کو کیمپوں تک محدود کر دیا گیا۔